بھارت،راجستھان میں ہندئووں نے 20 مسلمان خاندانوں کو گائوں سے بے دخل کرد یا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:22

راجھستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) بھارتی ریاست راجستھان میں ہندئووں نے 20 مسلمان خاندانوں کو گائوں سے بے دخل کردیا جو خیموں میں رہنے کے ساتھ فاقے کرنے پرمجبور ہیں۔

(جاری ہے)

بھارت کی ریاست راجسھتان کے علاقے جیسلمر کے گائوں میں ہندوئوں کی جانب سے 20 مسلمان خاندانوں کو گائوں چھوڑنے پرمجبور کردیا گیا جس کے بعد 150 افراد پر مشتمل یہ لوگ خیموں میں رہنے پر مجبور ہیں جہاں کھانا پینا اور دیگر ضروریات زندگی کی عدم موجودگی کی وجہ سے ان لوگوں کو زندگی گزارنے میں دشواری کا سامنا ہے جب کہ مقامی انتظامیہ نے بھی تعصب کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلمانوں کی مدد کرنے سے صاف انکارکردیا۔

واضح رہے کہ علاقے سے بے دخل کیے جانے والے مسلمان مقامی فوک گلوکار عماد خان کا خاندان ہے جسے ہندو پنڈت اوراس کے بھائیوں نے یہ الزام لگا کر قتل کردیا تھا کہ اٴْس نے ہندوؤں کے مذہبی تہوار پرجو بھجن گایا اس میں جان بوجھ کر غلطی کی گئی۔۔

متعلقہ عنوان :