خطے میں امن کیلئے ہمارا کردار اہم ہے ادا کرتے رہیں گے ، آرمی چیف

امریکی وفدنے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا، جنرل قمرجاوید باجوہ امریکی نائب وزیرخارجہ لینداکرئس کی سربراہی میں امریکی سفیرڈیوڈہیل کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات ، علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پرگفتگو، آئی ایس پی آر

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:22

خطے میں امن کیلئے ہمارا کردار اہم ہے ادا کرتے رہیں گے ، آرمی چیف
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کیلئے کردراداکیااورکرداراداکرتے رہیں گے ۔امریکی وفدنے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق امریکی نائب وزیرخارجہ لینداکرئس کی سربراہی میں امریکی سفیرڈیوڈہیل کے ہمراہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات کی ،جس میں علاقائی سیکیورٹی اورافغانستان کی صورتحال پرگفتگوکی گئی ۔

امریکی وفدنے آرمی چیف کوجنوبی ایشیاء سے متعلق امریکی پالیسی پربریفنگ دی ،خطے میں امن اورپاکستان کے کردارپربھی بات چیت کی گئی ۔آرمی چیف نے وفدکوخطے کے امن اورپاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیااورکہاکہ تمام تررکاوٹوں کے باوجودپاکستان نے خطے میں امن کیلئے بہت کچھ کیااورہم پاکستانی عوام کے عزم کے مطابق خطے میں امن کیلئے کرداراداکرتے رہیں گے ۔امریکی وفدنے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔