امریکہ ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں منزل حاصل نہیں کر سکا، احسن اقبال

پاکستان نے امریکہ کے مقابلے میں انتہائی محدود وسائل کے باوجود دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، وزیر داخلہ پاکستان جو کچھ کر رہا ہے وہ کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کر رہا، ہمارا یقین قائد اعظم کے ویژن پر ہے ، ہم پر امن پاکستان چاہتے ہیں، انٹرویو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:21

امریکہ ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں منزل حاصل نہیں ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکہ ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کے باوجود افغانستان میں منزل حاصل نہیں کر سکا،پاکستان نے امریکہ کے مقابلے میں انتہائی محدود وسائل کے باوجود دہشتگردی کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں،پاکستان جو کچھ کر رہا ہے وہ کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کر رہا، ہمارا یقین قائد اعظم کے ویژن پر ہے ، ہم پر امن پاکستان چاہتے ہیں ۔

جمعرات کے روز امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ ہمارا یقین قائد اعظم کے وڑن پر ہے ، ہم پر امن پاکستان چاہتے ہیں تا کہ پاکستان اقتصادی قوت بنے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ، پاکستان ایک ایشین ٹائیگربنے، اس اقتصادی ترقی کے لیے امن ناگزیر ہے ، امن اور ترقی ساتھ ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریکہ کے افغانستان میں خرچ کیے گئے ٹریلین ڈالر کے مقابلے میں ہم نے اپنے محدود وسائل سے گزشتہ چار سالوں میں جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ان کا کوئی موازنہ نہیں کیا جا سکتا ، امریکہ ٹریلین ڈالر خرچ کرنے کے باوجود منزل حاصل نہیں کر سکا، پاکستان جو کچھ کر رہا ہے وہ کسی کو خوش کرنے کے لیے نہیں کر رہا، پاکستان یہ تمام اقدامات اس لیے کر رہا ہے کہ ہمارا یقین قائد اعظم کے وڑن پر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دو سال پہلے یو ایس پاکستان نالج کوریڈرو کا منصوبہ شروع کیا تھا اور حکومت پاکستان نے اس کے لیے خطیر وسائل بھی فراہم کیے ہیں ، سیکیورٹی سے نکل کر ہم ایک اقتصادی ایجوکیشن اور سوشل ڈویلپمنٹ کے ماڈل پر جانا چاہتے ہیں تا کہ امریکہ کے تجربے سے پاکستان کی ترقی کے لیے فائدہ اٹھا سکیں۔