Live Updates

مجھے اگرنااہل کیاگیاتوسیاست چھوڑدوں گا، عمران خان

پارٹی صدارت کروں گانہ احتجاج کروں گا،میں نے منی لانڈرنگ کی نہ اثاثے چھپائے ،مجھے نااہل کیوں کیاجائیگا چیئرمین تحریک انصاف

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:20

مجھے اگرنااہل کیاگیاتوسیاست چھوڑدوں گا، عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ مجھے اگرنااہل کیاگیاتوسیاست چھوڑدوں گا،پارٹی صدارت کروں گانہ احتجاج کروں گا،میں نے منی لانڈرنگ کی نہ اثاثے چھپائے ،مجھے نااہل کیوں کیاجائیگا ۔جمعرات کے روزچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنے بیان میں کہاکہ میں نے منی لانڈرنگ نہیں کی نہ اثاثے چھپائے ،مجھے کیس الزام پرنااہل کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اگرمجھے نااہل کیاگیاتوسیاست چھوڑدوں گا،نااہلی کے بعدنہ پارٹی صدررہوں گااوراحتجاج کروں گا۔عمران خان نے کہاکہ میں نااہل ہوبھی گیاتوکرپٹ مافیاکاپیچھانہیں چھوڑوں گا،مخالفین الیکشن کمیشن یاسپریم کورٹ سے نااہل کراناچاہتے ہیں ،الیکشن کمیشن کے وارنٹ گرفتاری کی پوری دنیامیں مثال نہیں ملتی ۔الیکشن کمیشن نے دھاندلی پرایکشن نہیں لیا۔مجھے گرفتارکرناچاہتی ہے توکرے ۔انہوںنے کہاکہ نوازشریف اوراسحاق ڈارنے ملکی معیشت کوتباہ کردیاہے ۔خواجہ آصف میں وزیرخارجہ بننے کی صلاحیت ہی نہیں ،ڈان لیکس پرحکومت نے کوئی ایکشن نہیں لیا،وزراء کے ناموں پرآئی بی کی رپورٹ بالکل درست ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات