آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس کی سربراہی میںوفد کی ملاقات

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:15

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2017ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی صدر کی نائب معاون لیزا کرٹس کی سربراہی میںامریکی سفیر ڈیوڈ ہیل اور سفیر علیسی جی ویلز اور دیگر حکام پر مشتمل وفد نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق امریکی وفد نے آرمی چیف سے ملاقات کے دوران جنوبی ایشیاء کے لئے امریکی حکمت عملی سے متعلق بھی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں افغانستان سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال‘خطے میں استحکام کے لئے پاکستان کے کردار پر بات چیت ہوئی ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امریکی وفد کو خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کیا ۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ مشکلات کے باوجود پاکستا ن خطے میں امن کے لئے پرعزم ہے ‘پاکستان کے روشن مستقبل اور عوام کی خواہشات کے مطابق کوششیں جاری رکھیں گے ۔امریکی وفد نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی قربانیوں کی تعریف کی ۔