قلات ،کار تیز رفتار ی کے باعث الٹ گئی ،دو افراد جاںبحق ،خاتون اورچھ بچے زخمی ہوگئے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) قلات کے قریب کار تیز رفتار ی کے باعث الٹنے سے دو افراد جاںبحق، خاتون اورچھ بچے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق کراچی سے ایک خاندان پشین جارہاتھا کہ قلات کے علاقے دشت بڈو میں ان کی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ولی محمد نامی شخص اور ایک بچہ عبداللہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ،جبکہ ایک خاتون اور چھ بچے زخمی ہوگئے ،،زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال قلات منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :