سالانہ کھربوں روپے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں ،اصغرخان اچکزئی

بلوچستان کے غریب لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں ،پینے کے پانی کیلئے میلوں سفر طے کرنا پڑتا ہے ، سرکاری سکولوں کی حالت پہلے سے ابتری کی جانب گامزن ہے،پارٹی کارکن باہر نکلیں ،اولس میں شعور اجاگرکرنے ،حکمرانوں کے اصل چہرے ان پر عیاں کریں،صدر اے این پی بلوچستان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:14

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی نے کہاہے کہ سالانہ کھربوں روپے کرپشن کی نذر ہورہے ہیں صوبے کے غریب لوگ بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں پینے کے پانی کیلئے میلوں سفر طے کرنا پڑتا ہے سرکاری سکولوں کی حالت پہلے سے ابتری کی جانب گامزن ہے ہسپتالوں میںجان بچانے والی ادویات کی خریدار ی میں صوبائی حکومت میں شامل جماعتیں کرپشن اور ناقص ادویات خریداری کے الزام لگ رہے ہیں ہم پوچھنا چاہتے ہیں کہ قوم کے نام پر بر سراقتدار جماعت نے غریب اولس کے کونسے مسائل حل کئے یہ ویژن لیس گروہ ہیں لہٰذا پارٹی کارکنوں کی ذمہ د اری بنتی ہے کہ وہ نکلیں اور اولس میں شعور اجاگرکرنے اور حکمرانوں کے اصل چہرے ان پر عیاں کریں 27اکتوبر کو پشین جلسہ عام اور اس میں ملی مشر اسفند یار ولی خان کی شرکت روشن صبح کی نوید لے کر آئے گی ۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے ضلع لورالائی میں پارٹی کے سینئر ارکان اور نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر ضلعی صدر بسم اللہ خان لونی ،صوبائی جوائنٹ سیکرٹری جمالدین ،صوبائی سیکرٹری ثقافت ژڑگل ترہ کئی ،اراکین مرکزی کمیٹی گنو خان غلزئی ،جاوید کاکڑ ،شیر زمان صافی ،سلام ناصر اوردیگر بھی موجود تھے ۔اصغر خان اچکزئی نے کہاکہ جتنے بھی دعوے کئے گئے وہ ودعوے ہی رہ گئے قوم اور مذہب نے چالیس سال سے پشتون قوم کو دھوکے میں رکھا نہ تو شرعی نظام کیلئے انہیں قانون سازی کی توفیق ہوئی اور نہ ہی دوسرے قومی ایشوز حل کرنے کی آج پشتونوں کی ایک وحدت کی راہ میں روڑے آٹکائے ہوئے ہیں اور قبائلیوںکو مزید تاریک راہوں کے مسافر بنانے پر تلے ہوئے ہیں آزاد قبائل کے نام پر جو غلامی کی زندگی وہاں کے عوام گزار رہے ہیں وہ مذکورہ لیڈران اپنے لئے کیوںپسند نہیں کرتے اس تمام صورتحال میں جب حکمران مقتدر قوتیں اور قوم ومذہب کے نام پر سیاست کرنیوالے ایک پیج پر پشتون دشمن اقدامات پر متفق ہیں تو ایسی صورتحال میں عوامی نیشنل پارٹی اور ملی مشر اسفندیار ولی خان نے فیصلہ کررکھا ہے کہ فاٹا ،پشتونخوا انضمام سی پیک ،مغربی روٹ پر عملدرآمد اور وسائل پر دسترس حاصل کرنے کیلئے پورے پشتونخواوطن میں اولس آگاہی مہم شروع کی جارہی ہے اور 27اکتوبر کو پشین شہر میں عظیم الشان جلسہ عام میں ملی مشر اسفندیار ولی خان ملک خطے اور بالخصوص پشتون افغان وطن پر گزرنے والے حالات پر تاریخی خطاب کرینگے لہذا پارٹی ذمہ داران ملی مشر کا پیغام گھر گھر پہنچا کر 27اکتوبر کو پشین جلسہ عام میں بھر پور شرکت کو یقینی بنائیں ۔