لوالائی کی عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائینگے ،صوبائی حکومت عوام کو ان کے دیلیز پر وسائل فراہم کررہی ہے ،عبیداللہ جان بابت ،کمشنر ژوب ڈاکٹر سید سیف الرحمن کا تقریب سے خطاب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:14

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) کٹوی موڑ کویٹہ روڈ پر وزیر اعلی کے ترقیاتی پیکیج کے تحت واٹر سپلائی سکیم برائے لورالائی ٹاون شاء کاریز تا لورالائی ٹاون فیز ۱ کا افتتاح کیا گیا جسکی لاگت 140,00ملین تھی کا افتتاح صوبائی مشیر جنگلات و حیوانات عبید اللہ جان بابت اور کمشنر ژوب ڈویژن داکٹر سید سیف الرحمن نے کیا اس موقع پر ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ لورالائی سید جہانگیر شاء نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی افتتاحی تقریب میں شیرمین میونسپل کمیٹی نعمت جلالزئی کونسلرز سرکاری افسران علماء کرام قبائلی معتبرین طلباء پارٹی ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

صوبائی مشیر عبید اللہ جان بابت نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت عوام کو ان کے دیلیز پر وسائل فراہم کررہی ہے ،لورالائی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پانی کا تھا جو کہ ہم نے کم وقت میں پورا کردیا ہے انشاء اللہ بہت جلد دیگر شہر کے پانی کا مسئلہ بھی ترجیحی بنیاد پر اور بغیر کسی تعصب کے حل کرینگے ہم نے ہر وقت اور ہر موقع پر اچھے کاموں اور اچھے افسروں کی خدمات کو سراہا ہے لیکن غلط کاموں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے ہمارے دورحکومت میں اہم ترقیاتی سکیمات مکمل کی گئی ہیں ، 18ڈیم،سلاٹر ہاوس سڑکیں سکولز ہسپتال بناے گئے ہیںانہوں نے کہا ہے کہ ہم خود کرپشن نہیں کرتے اور نہ ہی کسی کو کرپشن کرنے کی اجازت دینگے میرٹ پر روزگار دئے ہے کسی کی حق تلفی نہیں کرینگے اور نہ ہی کسی کو شہر پر قبضہ کرنے دینگے وہ وقت اب ختم ہو گیا ہے ماضی کے منتخب نماہندوں نے کرپشن کے زریعے لورالائی کو پسماندہ رکھا تھا ہم صوبے میں قانون کی با لادستی چاہتے ہیں۔

تقریب سے مہمان خصوصی کمشنر ژوب ڈویژن ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لورالائی میرا دوسرا گھر ہے اسکے تمام مسائل صوبائی حکومت صوبائی مشیر جنگلات اور عوام کے تعاون سے حل کرینگے انہوں نے کہا کہ لورالائی کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہے اور لورالائی کے عوام کے لئے روزانہ 16لاکھ گیلن پانی کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ محکمہ کے ساتھ عوام کو پانی فرائم کرنے کے لئے 7لاکھ گیلن پانی موجود ہے کچھ پانی چوری ہوتا ہے اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے بھی پانی کی قلت ہے عوام اس سلسلے میں محکمے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے تاکہ ہم پانی کے مسئلے پر قابو پاسکیں۔

متعلقہ عنوان :