وزیر اطلاعات سندھ کا اورنج لائن ( عبدالستار ایدھی لائن) کا اچانک دورہ ،منصوبے میں تاخیر اور سست روی پر اظہار برہمی

کوئی کوتاہی ،غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ناصر حسین شاہ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:13

وزیر اطلاعات سندھ کا اورنج لائن ( عبدالستار ایدھی لائن) کا اچانک دورہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) صو با ئی وزیر محنت ،ٹرا نسپو ر ٹ و اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے اورنج لائن ( عبدالستار ایدھی لائن) کے دونوں اطراف کے تعمیراتی کام کا اچانک معائنہ کیا ۔ان کے ہمراہ سیکریٹری ٹرانسپورٹ سعید احمد اعوان ڈائریکٹر جنرل ماس ٹرانزٹ اتھارٹی محمد اطہر اور دیگر افسران ساتھ تھے ۔صو با ئی وزیر محنت، ٹرانسپورٹ و اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ نے تعمیراتی کام میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ منصوبہ کراچی کے عوام کے لئے عوامی حکومت کا تحفہ ہے اور اس کی بھر پور طریقے سے مانیٹرنگ کرکے وقت مقررہ پر مکمل کرانا چاہتے تھے لیکن تعمراتی فرم کی جانب سے بے جا تاخیر کی وجہ سے عوامی منصوبے کے نتائج حاصل نہیں کرپاتے لیکن اب اس عوامی منصبوبے پر کوئی سمجھوتہ اور تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

میڈیا میں بھی اور عوانی سطح پر بھی تنقید کا نشانہ بنتے رہے لیکن عوامی حکومت نے اپنی عوامی مفادات کی پالیسی کے پیش نظر تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے سخت اقدامات کئے ہیں اور تعمیراتی فرم کی سطح پر اب کوئی کوتاہی اور غفلت کو برداشت نہیں کیا جائے اور جو کوئی بھی ملوث غفلت کا مرتکب پایا گیا تو سخت قانونی کارروائی معاہدے کی روح کے مطابق قدم اٹھایا جائے گا ۔

انہوں نے ڈائریکٹر جنرل ماس ٹرانزٹ محمد اطہر کو ہدایات دیں مستقل بنیادپر اس منصوبے کے دونوں پیکجز کی ہفتہ وار رپورٹ روانہ کریں اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کریں اور منصوبہ میں تاخیر کے تمام حربے ختم کرکے عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے انتظامات کئے جائیں تاکہ بلاول بھٹو زرداری ،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کی روشنی میں منصوبے کے ثمرات عوام تک پہنچا کر جدید ٹرانسپورٹ نظام شہریوں کو فرام کیا جاسکے اور عوام کی شکایات کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کرسکے ۔

اس موقع پر منصوبے کے سپر وائزرنگ کمپنی نیس پاک اور دونوں پیکچز کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ز نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ چند وجوہات کی بناپر منصبوبہ تاخیر کا شکار ہوا لیکن اب تمام معاملات بخوبی حل ہوچکے ہیں اور دی گئی مدت میں منصوبہ بہت جلد مکمل کرلیا جائے گا حکومتی تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں احساس پر حکومت عوامی مفادات پر ٹھوس اقدامات کئے جدید ٹرانسپورٹ نظام شہر میں متعارف کرارہے ہیں اور وہ بھی اس عوامی منصوبے کے نتائج حاصل کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں کریں گے اور تیز تر منصبوبہ مکمل کریں گے ۔

صوبائی وزیر نے دونوں پیلچز کے اطراف بس ڈپو ،سیدھے روڈ اور فلائی اوور ز ٹان آفس اور نگی ٹاں سے بنارس چوک اور بنارس چوک سے بورڈ آفس تک کا معائنہ کیا اور تعمیراتی عملے اور اسٹاف معلومات لیں عوام کی بڑی تعداد نے موقع پر صو با ئی وزیر محنت ،ٹرا نسپو ر ٹ و اطلا عا ت سید نا صر حسین شاہ سے ملاقات کی منصوبے کوجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے مطالبہ کیا ہے منصوبہ 38کلو میٹر سے 643.350ملین روپے سے تعمیر کیا جارہا ہے ۔دو بس اسٹیشن کے ساتھ پے منصوبہ ستمبر 2017تک مکمل ہونا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر ہے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوگیا لیکن اب ہے منصوبہ جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے سخت اقدامات کئے جارہے ہیں اور مستقل بنیادپر تکمیل تک مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے گا۔