فلاح انسانیت فائونڈیشن نے شہر میں گرمی کی لہر کے باعث ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کردیے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) فلاح انسانیت فائونڈیشن نے شہر میں گرمی کی لہر کے باعث ہیٹ اسٹروک سینٹر قائم کردیے۔ گرمی سے ستائے راہ گیروں میں ٹھنڈے مشروبات تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ روز گلشن اقبال میں قائم کیے گئے کیمپ میں منرل واٹر اور ٹھنڈا مشروب تقسیم کیا گیا۔ فلاح انسانیت فائونڈیشن کے وائس چیئرمین شاہد محمود کا کہنا ہے کہ گرمی کی لہر کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

راہ گیروں کو ہیٹ اسٹروک سے محفوظ رکھنے کے لیے انہیں منرل واٹر اور ٹھنڈا شربت فراہم کر رہے ہیں۔ ایف آئی ایف کے رضاکار دن کے اوقات میں راہ چلتے افراد اور گاڑیوں میں سفر کرتے مسافروں میں ٹھنڈے مشروبات تقسیم کر رہے ہیں۔ ٹھنڈا پانی تقسیم کرنے کی اس مہم کو مزید وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فلاح انسانیت فائونڈیشن نے اس سے قبل بھی شدید گرمی کے دوران شہر میں ہیٹ اسٹروک کیمپ قائم کیے تھے، اس بار بھی شہریوں اور راہ چلتے مسافروں کو تنہائی کا احساس نہیں دلائیں گے۔#

متعلقہ عنوان :