قلات میں ٹریفک حادثہ،بچے سمیت 2 افراد جاں بحق ، 7 افراد شدید زخمی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:06

قلات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) قلات میں ٹریفک حادثہ،بچے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اوربچوں سمیت 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز پشین سے کوئٹہ جانے والی ٹوڈی کار سنگداس کے مقام پر ڈرائیور سے تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں ولی محمد ولد کمال خان سکنہ پشین اور دوسالہ بچہ عبداللہ ولد جلیل احمد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں سوار جلیل احمد ،رحمانیہ بی بی ،رشید احمد ،پروانہ بی بی ،سعیدہ بی بی،عبدالرحمان اور عبدالحنان شدید زخمی ہوگئے ،اطلاع ملتے ہی سٹی ایس ایچ او محمد علی زہری کی نگرانی میں پولیس ،موٹر وے پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا جہاں پر ایم ایس ڈاکٹر نسیم لانگو ،ڈاکٹر ہدایت اللہ ،لیڈی ڈاکٹر شیرین سمیت دیگر عملہ نے زخمیوں کو طبی امدا د ینے کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا جبکہ لاشوں کو بھی سرکاری ایمبولینس کے ذریعے روانہ کردیا گیا ۔