حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت کرنیوالے فلاعی اداروں کی حوصلہ افزائی اور انکے بنیادی مسائل حل کر نے کیلئے ہیلتھ فاونڈیشن کا قیام عمل میں لائینگے، بلوچستان میں تھلیسمیا ، کینسر کے تدارک کیلئے حکومتی سطح پر کوئی ہیلتھ پالیسی نہیں اس لیئے ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت ضروری اقدامات کرنے ہو نگے،مرکزی رہنماء بلو چستان نیشنل پا رٹی ثنا بلوچ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 23:06

خا را ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) بلو چستان نیشنل پا رٹی کے مر کزی رہنما ء و سابق سینٹر ثنا بلوچ نے کہاہے کہ حقیقی معنوں میں انسانیت کی خدمت کرنے والے فلاعی اداروں کی حوصلہ افزائی اور انکے بنیادی مسائل کے حل کر نے کے لیئے ہیلتھ فاونڈیشن کا قیام عمل میں لائینگے، بلوچستان میں تھلیسمیا ، کینسر اور دل کے مریضوں کی تعداد میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے جن کی تدارک کے لئے حکومتی سطح پر کوئی ہیلتھ پالیسی نہیں اس لیئے ہمیں اپنی مدد آپ کے تحت ضروری اقدامات کرنے ہو نگے۔

وہ جمعرات کو دفتر اقرا بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی خاران کے دورہ کے موقع پر منتظمین سے گفتگو کر رہی تھیں ۔اس موقع اراکین ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی بی این پی حاجی غلام حسین بلوچ ،ندیم بلوچ ،میر طارق بلوچ، اسلم بادینی و دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ثنا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان سمیت خاران میں تھلیسمیا دل اور کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کرنے کے لیئے بیت المال کے ذمہ داروں سے ملاقات کرونگا اور علاج کی استطاعت نہ رکھنے والے مریضوں کے لیئے مناسب بندوبست کرائونگا انھوں نے کہا اقرا بلڈ بینک خاران نے جس مالی مشکل حالات میں انسانیت بچانے کے لئیے خاران میں ایک ایسے فلاعی ادارہ کا قیام عمل میں لا کر غریب تھلیسمیا کے مریضوں کو مفت خون کی فراہمی کے لیئے کوشاں ہے آج ایسے ادارے اخراجات پورا نہ کرنے کے باعث بند ہونے کی طرف جارہے ہیں جو بلوچ قوم کے لیئے انتہائی تکلیف دہ عمل ہو گی کیونکہ خدمت کرنے والے ایسے اداروں کا قیام صدیوں بھی عمل میں آتی ہے مگر افسوس کامقام ہے کہ صوبائی ایسے اداروں کی مدد کے لیئے چشم پوشی اختیار کر چکی ہے انھوں نے کہا کہ خاران میں اربوں کی فنڈز کو کرپشن کے لیئے سڑکوں پر لگا کر اقرا بلڈ بینک جیسے اداروں کو جان بوجھ کر مفلوج کرنے کی کوشش کی گئی ہے مگر ہم بلوچ قوم کے لاچار و غریب والدین کا تھلیسمیا کے مرض میں مبتلا معصوم بچوں اور بچیوں کا علاج کرانے کے لیئے انسانی ہمددری کی بنیاد پر ہر فورم پر جائینگے تاکہ اقرا بلڈ جیسے ادارے جو معصوموں کی زندگی کے چراغ گل کرنے کی رضاالہیٰ حاصل کر نے کے لیئے جہدوجہد کرنے والے پورے بلوچستان کے لیئے مشعل راہ ہو ،ثنا بلوچ نے کہاکہ خاران میں اقرا بلڈ بینک کی منتظمین دل اور کینسر کے مرض میں مبتلا مریضوں کی رجسٹریشن کرائیں تاکہ ہم ان غریب افراد کی علاج معالجہ کے لیئے اقدامات کر سکیں ۔

متعلقہ عنوان :