اگرعمران کو گرفتار کیا تو کٹھ پتلی حکومت گھر جائے گی‘محمودا لرشید
تازہ ترین : 1
اگرعمران کو گرفتار کیا تو کٹھ پتلی حکومت گھر جائے گی‘محمودا لرشید

اگرعمران کو گرفتار کیا تو کٹھ پتلی حکومت گھر جائے گی‘محمودا لرشید

توہین عدالت پر بلا مشروط معافی مانگ لی پھر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کس کو خوش کرنے کیلئے جاری کئے گئی

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ اگرعمران کو گرفتار کیا تو کٹھ پتلی حکومت گھر جائے گی، الیکشن کمیشن کو وارنٹ نہیں اپنی ساکھ بچانے کیلئے غیر جانبداری ثابت کرنا ہوگی ، عوام اس غیر قانونی فعل کیخلاف ازخود سڑکوں پر نکلے گی، جب الیکشن کمیشن میں وکیل پیش کر دیا، توہین عدالت پر بلا مشروط معافی مانگ لی پھر عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کس کو خوش کرنے کیلئے جاری کئے گئی تحریک انصاف اس غیر قانونی فعل کی شدید مذمت کرتی ہے لیکن ان سب کے باوجود بلیک میل ہونگے اور نہ ہی شریف خاندان کو کرپشن پر سزائیں دلانے سے پیچھے ہٹیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہاکہ آئینی و قانون لحاظ سے تحریک انصاف کی رکنیت ختم ہوتے ہی عائشہ گلا لئی کی اسمبلی رکنیت ختم ہو جانی چاہئے تھی لیکن اس میں تاخیر اور عمران خان کے وارنٹ گرفتاری میں جلدی صرف حکومتی ایما پر کی گئی، ا س سنجیدہ معاملے کو اسمبلی کے فلور پر اٹھائیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ ملکی اداروں کو اپنی ساکھ بچانے اور عوام میں مقبولیت برقرار رکھنے کیلئے غیر جانبدارانہ پالیسی اختیار کرنا ہوگی ورنہ انتقامی سیاست اور روش ملک کو مزید تباہی کی جانب لے جائیگی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 23:01:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں