ایس آئی یو کی خاتون اہلکار کا قاتل خاوند نکلا، ملزم کو والد سمیت گرفتار کر لیا گیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:56

ایس آئی یو کی خاتون اہلکار کا قاتل خاوند نکلا، ملزم کو والد سمیت گرفتار ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) لیاقت آباد میں پولیس کمانڈو ثناء کی لاش ملنے کا واقعہ خود کشی نہیں بلکہ قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق 27 سالہ ثنا ایس ایس یو کی اہلکار ہے۔ مقتولہ نے جہانزیب سے چند ماہ قبل ہی پسند شادی کی تھی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مقتولہ کے سسر نے کہاہے کہ جہانزیب کی شادی کے چند دن بعد سے ہی اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔ ثناء کی خود کشی کے وقت وہ سوئے ہوئے تھے۔ پولیس نے کہا ہے کہ واقعے کا مقدمہ قتل کے دفعات کے تحت درج کر کے جہانزیب اور اس کے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :