جیکب آباد کے قصبہ میںنکاسی آب کا تالاب پھٹ گیا گندے پانی سے زرعی زمین اور دیہاتیوں کے گھر ڈوب گئے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:56

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) جیکب آباد کے قصبہ میںنکاسی آب کا تالاب پھٹ گیا گندے پانی سے زرعی زمین اور دیہاتیوں کے گھر ڈوب گئے علاقے میں بدبو موضی امراض پھیلنے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے قصبہ ذوالفقار پہنور میں شہر کی نکا سی آب کا تالاب پھٹنے سے سینکڑوں ایکڑ ذرعی زمین کی فصل اور دیہاتیوں کے گھر گندے پانی میںڈوب گئے ہیںجس کے باعث علاقے میں بدبو پھیل گئی ہے اور موضی امراض پھیلنے لگے ہیںرمضان لاشاری اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ نکاسی آب کا تالاب ٹوٹنے سے علاقے میں بدبو پھیل گئی ہے رہنا دشوار ہو گیا ہے ضلع انتظامیہ کو شکایت کے باوجود کوئی اقدامات نہیں کئے گئے جس کے باعث سخت پریشان ہیں کھڑی فصل بھی گندے پانی میں ڈوب گئی ہے جس سے بڑا نقصان ہوا ہے ازالہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :