ٹھٹھہ کی عوام کو نوکریاں دینے کے بہانے 30 لاکھ کا فراڈ ،متاثرین سراپا احتجاج

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:55

ٹھٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) ٹھٹھہ کی عوام کو نوکریاں دینے کے بہانے 30 لاکھ کا فراڈ ،رقم واپس مانگنے پرجھوٹی ایف آئی آر درج،متاثرین کا ایس ایس پی حسیب افضل بیگ کے آگے احتجاج،ایس ایس کی متاثرین کو کاروائ کی یقین دہانی،تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے ایدھی سینٹرکے قریب سے تعلق رکھنے والے محمد رمضان میمن سے 2012 میں 15بیروزگار افراد کودو دو لاکھ میں پولیس میں کانسٹیبل کی نوکریاں دلانے کے بہانے سے 30 لاکھ روپے لیے تھے جن میں سے 7افراد کو بغیر کسی سرکاری آرڈر کے تنخوای ں دلوارہا ہے جبکیزبان کے مطابق بقیا 8افراد کو تاحال نوکریاں نہیں مل سکیں ،ایسے خیالوں کا اظہار مکلی پریس کلب پر شیرین میمن صحافیوں سے بات کرتے ہوی کیا ،انہوں نے مزید کہا کے ایس ایس پی آفیس کے شیٹ کلرک ستار سولنگی نے کل رات میرے شوہر اور دوست علی بکک کی جانب سے بقایا پیسے واپس مانگنے پر ستار سولنگی نے کل رات کو مکلی تھانے پر میرے شوہر کے خلاف جھوٹی ایف آئ آر درج کروادی ہے جس کے بعد مکلی پولیس کے اہلکار بار بار میرے گھر پر آرہے ہیں،جبکے دوست علی بکک کو گرفتار کر کے شدید تشدد بھی کروایا گیا ہے ،شیرین میمن نے کہا کے آج میں اور میری برادری کی عورتیںمذکورہ عملدار کی شکایت ایس ایس پی آفیس بھی گی جہاں ایس ایس پی حسیب افضل بیگ سے ملاقات کرکے انکو درخواست دی جس پر ایس ایس پی صاحب نے اس م سلے کی انکوای ری اور پیسوں کی واپسی کی یقین دہانی بھی کروائ،

متعلقہ عنوان :