مریم نواز کی لاہور آمد، صاحبزادی مہر النساء کی رہائش گاہ کے اطراف میں 8 گھنٹے کے ..
تازہ ترین : 1
مریم نواز کی لاہور آمد، صاحبزادی مہر النساء کی رہائش گاہ کے اطراف میں ..

مریم نواز کی لاہور آمد، صاحبزادی مہر النساء کی رہائش گاہ کے اطراف میں 8 گھنٹے کے اندر اندر ہنگامی بنیادوں پر کارپٹ روڈ تیار کر دی گئی

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء) مریم نواز کی لاہور آمد پر صاحبزادی مہر النساء کی رہائش گاہ کے اطراف میں 8 گھنٹے کے اندر اندر ہنگامی بنیادوں پر کارپٹ روڈ تیار کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی لاہور آمد کے موقع پر سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا ہے۔ مریم نواز نے لاہور پہنچنے پر اپنی صاحبزادی مہر النساء کے گھر قیام کیا۔

اپر مال لاہور کے علاقے میں واقع مہر النساء کی رہائش گاہ کے اطراف میں مریم نواز کی آمد کے پیش نظر 8 گھنٹے کے اندر اندر ہنگامی بنیادوں پر کارپٹ روڈ تیار کر دی گئی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر عوام کی جانب سے سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ حکمراں طبقے کیلئے کوئی بھی کام چند گھنٹوں کے اندر اندر کر لیا جاتا ہے تو یہی سب عام عوام کیلئے کیوں نہیں کیا جاتا؟ اس حوالے سے مزید تفصیلات ملاحظہ کیجیے:

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 20:54:36

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں