جعفر آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد ،اشتہاری مفرور ملزمان کیخلاف کریک ڈائون

سات روز میں پولیس سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی میں پندرہ ملزمان گرفتار ،غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم گرفتار

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:45

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) جعفر آباد پولیس کا جرائم پیشہ افراد اشتہاری مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈائون سات روز میں پولیس سی آئی اے کی مشترکہ کارروائی میں پندرہ ملزمان گرفتار غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم گرفتار مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی پولیس جعفرآباد طارق الہیٰ مستوئی کی ہدایت پر اوستہ محمد ڈیرہ الله یار پولیس اور سی آئی اے جعفرآباد نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جرائم پیشہ افراد اشتہاری مفرور ملزمان کے خلاف کریک ڈائون شروع کردیا گیا ہے سات روز کے دوران پولیس سی آئی اے پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پندرہ اشتہاری مفروران ملزمان غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر ملزم گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اشتہاری مفرور ملزمان گرفتاریوں سے بچنے کیلئے سندھ اور لیویز کے علاقوں میں روپوش ہونے ہونے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :