Live Updates

تحریک انصاف کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا عندیہ دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:42

تحریک انصاف کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا عندیہ ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 12اکتوبر 2017ء) تحریک انصاف کی رہنما ارم عظیم فاروقی نے پارٹی کو خیر آباد کہنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کو خیر آباد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والی سابق رکن اسمبلی ارم عظیم فاروقی اب اپنی نئی جماعت سے بھی زیادہ خوش دکھائی نہیں دے رہیں۔

(جاری ہے)

ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ وہ تحریک انصاف کی کراچی کی قیادت کیساتھ ایڈ جسٹ نہیں ہو پا رہیں۔ تحریک انصاف کی دوسرے صوبوں کی قیادت اور کراچی کی  قیادت میں بہت فرق ہے۔ ارم عظیم فاروقی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے آئندہ چند روز میں فیصلہ کر لیں گی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :