Live Updates

الیکشن کمیشن کا چئیرمین عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے،اعجاز احمد چوہدری

الیکشن کمیشن کے یک طرفہ فیصلے کی مذمت کرتے ہے الیکشن کمیشن نا عدالت عالیہ اور نہ ہی عدالت عظمیٰ ہے لیکن الیکشن کمیشن ایک ادارہ ہونے کے بجائے اپنی عدالت لگا رکھی ہے،رہنماء تحریک انصاف

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:32

الیکشن کمیشن کا چئیرمین عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا چئیرمین عمران خان کے نا قابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا فیصلہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے الیکشن کمیشن کے یک طرفہ فیصلے کی مذمت کرتے ہے الیکشن کمیشن نا عدالت عالیہ اور نہ ہی عدالت عظمیٰ ہے لیکن الیکشن کمیشن ایک ادارہ ہونے کے بجائے اپنی عدالت لگا رکھی ہے اس سے پہلے بھی الیکشن کمیشن ایسا فیصلہ دے چکا ہے جسے اسلام آباد ہائیکورٹ نے مسترد کر چکا ہے ، وہ اپنی رہائش گاہ پر پی پی 153اور 154سے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کرے گی ، الیکشن کمیشن مسلسل چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنا رہا ہے ، الیکشن کمیشن اپنے اوچھے ہتکھنڈوں سے باز آجائے،انہوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن نواز کرپٹ حکومت کا حصہ بن چکا ہے ،موجودہ نا اہل ٹولے نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے آرمی چیف کی حالیہ تقریر نے (ن) لیگ کی ناکام حکومت کی اصلیت پوری قوم کے سامنے عیاں کر دی ہے ،قرضوں پر قرض لینے والے حکمران ترقی کا نام نہاد ڈھونڈراپیٹ رہے تھے کرپٹ ترین وزیر خزانہ کو جسے جیل میں ہونا چاہیے وہ اپنے عہدے کے ساتھ چمٹا ہوا ہے غیر ملکی 83 ارب ڈالر کا قرضہ اس غریب قوم پر چڑھا دیا ہے اربوں روپے کے تجارتی خسارے اور ملکی ذخائیر میں خطر ناک حد تک کمی موجودہ حکومت کی ناکام معاشی پالیسیوں کا کھلا ثبوت ہے اسحاق ڈار نے ملکی معشیت کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، آج ملک شدید مالی بحران کا شکار ہے ایسے لگ رہا کہ ملک تیزی کے ساتھ ڈیفالٹ کر رہا ہے ، (ن) لیگ کی ناکارہ ٹیم کی لوٹ مار نے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچانے کے ذمہ دار نواز شریف ہے ، رانا ثناء اللہ دنیا کے احمق ترین شخص ہے ، ان کے بیان کا اعلیٰ عدلیہ نوٹس لے یہ سازش کے تحت حساس معمالات کو جان بوجھ کر چھیڑ رہے ہے ، کوئی زی شعور انسان ایسا بیان دینے کا سوچ بھی نہیں سکتا ، رانا ثناء اللہ جرائم پیشہ شخص ہے اسے گرفتار کرنے سے پاکستان کے بہت زیادہ مسائل حل ہو جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیاض بھٹی ، شبیر سیال ، میاں اختر حسین، ملک بابر اعوان سمیت دیگر کارکنان موجود تھے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات