پاکستان اور امریکہ کا دو طرفہ تعلقات بہتر بنانے اورباہمی دلچسپی کے امور پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے امریکہ کو افغان حکومت کی قیادت میں افغانستان کے مسئلہ کے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کے حوالے سے اپنے موقف سے اور دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کوششوں سے آگاہ کیا ، سرحد پار سے پاکستان کے اندر مسلسل حملوں کے حوالے سے بھی پاکستان نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، امریکی وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے جاری ظلم وستم سے بھی آگاہ کیا گیا،ترجمان دفتر خارجہ دفترخارجہ میں ہونے والے پاک امریکہ مذاکرات کے بعد اعلامیہ جاری

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان اور امریکہ نے دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور افغانستان کے مسئلہ کے سیاسی حل اور باہمی دلچسپی کے امور کے تمام امور پر مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو افغان حکومت کی قیادت میں افغانستان کے مسئلہ کے مذاکرات کے ذریعے سیاسی حل کے حوالے سے اپنے موقف سے آگاہ کیا ، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کوششوں سے آگاہ کیا ، سرحد پار سے پاکستان کے اندر مسلسل حملوں کے حوالے سے بھی پاکستان نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ، امریکی وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے جاری ظلم وستم سے بھی آگاہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق امریکہ اور پاکستان کے درمیان دفترخارجہ میں مذاکرات ہوئے ۔امریکی وفد کی قیادت امریکی صدر کی نائب معاون جنوبی ایشیا سینرا کرٹس نے کی ۔ امریکی وفد میں قائمقام نائب وزیرخارجہ ایکس ویلز اور قائمقام نائب وزیردفاع بھی شامل ہیں ۔ امریکی وفد میں امریکی محکمہ خارجہ اور سفارتخانے کے سینئر حکام بھی شریک ہوئے ۔

پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کی ۔ مذاکرات کے دوران افغانستان میں امریکی پالیسی کے تناظر میں تعلقات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ پاکستان اور امریکہ نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔ پاکستان نے افغانستان حکومت کی قیادت میں افغانستان کے مسئلہ کے مذاکرات کے ذریعے حل کے حوال سے اپنے موقف سے آگاہ کیا ۔

مذاکرات کے دوران سیکرٹری خارجہ نے دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کوششوں سے آگاہ کیا ۔ سرحد پار سے پاکستان کے اندر حملوں کے حوالے سے پاکستان نے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا ۔ امریکی وفد کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے جاری ظلم وستم سے بھی آگاہ کیا گیا ۔ امریکی وفد نے دوطرفہ تعلقات کو دوبارہ بہتر کرنے پر زوردیا تاکہ افغانستان میں امن واستحکام کے حوالے سے مشترکہ اہداف کو حاصل کیا جا سکے ۔ دونوں اطراف نے مذاکرات کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔ وفد نے وزیر خارجہ خواجہ محمد آ صف سے بھی ملاقات کی۔