غیر ملکی مغویوں کی بازیابی پاک امریکہ تعلقات کیلئے مثبت لمحہ ہے ، پاکستانی حکومت کا تعاون اس بات کی علامت ہے کہ وہ خطے میں سیکورٹی بارے امریکہ کی ڈومور کی خواہش کا احترام کرتا ہے،ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدرکی پاک فوج کی جانب سے 5غیر ملکیوں کو بحفاظت بازیاب کرانے کے اقدام کی تعریف

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:20

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک فوج کی جانب سے 5غیر ملکیوں کی بازیابی کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کی بازیابی پاک امریکہ تعلقات کیلئے مثبت لمحہ ہے ۔برطانوی خبررساں ادارے ’’رائٹرز‘‘ کے مطابق وائٹ ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک فوج کی جانب سے 5غیر ملکیوں کی بازیابی کے اقدام کی تعریف کی ہے ۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ آج وہ آزاد ہیں۔ٹرمپ نے کہاکہ پاکستانی حکومت کا تعاون اس بات کی علامت ہے کہ وہ خطے میں سیکورٹی فراہم کرنے کے حوالے سے امریکہ کی ڈومور کی خواہش کا احترام کرتا ہے ۔ ۔ اس سے قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھاکہ پاک فوج اور آئی ایس آئی نے 5 غیر ملکیوں کو بازیاب کرالیا، کینیڈین شہری،اس کی امریکی نژاد بیوی اور تین بچوں کو بازیاب کرالیا گیا، افغانستان سے تعلق رکھنے والے ادہشت گردوں نے 2012میں غیر ملکی خاندان کو اغواء کیا اور افغانستان میں یرغمال بنا کر رکھا ہوا تھا، دہشت گردوں نے مغویوں کو براستہ کرم ایجنسی پاکستان منتقل کیا تھا، امریکی خفیہ اداروں نے خاندن کی افغانستان سے پاکستان منتقلی کی اطلاع 11اکتوبر2017کو دی تھی، پاکستانی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خاندان کو واپس ان کے متعلقہ ممالک منتقل کیا جا رہا ہے، یہ کامیابی بروقت خفیہ معلومات کے تبادلے کی اہمیت کی کامیاب مثال ہے اور پاکستان کی مشترکہ دشمن کے خلاف کارروائیوں کی واضح دلیل ہے،پاکستان دہشت گردی کے خلاف امریکہ کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :