پارلیمانی سیکرٹری کی پولیس اہلکاروں کے تشدد سے جاں بحق ہونے والی14 سالہ متوفی نوجوان کے گھر آمد، ورثاء کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی

ملزمان کی گرفتاری جلدازجلد عمل میں لاکر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں قرار واقعے سزاء دلویں گے، طارق مسیح گل کی مقتول لڑکے کے اہلخانہ سے گفتگو

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:10

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں,ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا ان خیالات کا اظہار تھانہ صدر کے علاقہ جھبراں منڈی میں چارروز قبل پولیس اہلکاروں کے بیہمانہ تشدد سے ہلاک ہونیوالے آٹھویں جماعت کے طالبعلم 14 سالہ فیصان مسیح کے گھر اظہارئے تعزیت کے لئے آمد کے موقع پر پالیمانی سیکرٹری طارق مسیح گل نے کیا انکا مقتول کے ورثاء کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہنا تھا کہ ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خان ورک دبنگ اور کرائم فائٹر ہونے کیساتھ ساتھ ایک فرض شناس پولیس آفیسر ہیں اور ہمیں ان پر پورا یقین ہے کے وہ ملزمان کی گرفتاری جلدازجلد عمل میں لاکر ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے انہیں قرار واقعے سزاء دلویں گے۔

متعلقہ عنوان :