تھانہ فیصل ٹاون کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی ،ایف آئی آر ز،دیگر سامان جل کر خاکستر، سانحہ ماڈل ٹاون کا ریکارڈ بھی جل کر خاکستر

muhammad ali محمد علی جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:09

تھانہ فیصل ٹاون کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی ،ایف آئی آر ز،دیگر سامان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) لاہور کے تھانہ فیصل ٹائون کے ریکارڈ روم میں آتشزدگی کے باعث وہاں موجود ایف آئی آرز اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل ٹاون کے پولیس اسٹیشن میں رات گئے آگ بھڑک اٹھی جس کے بعد اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بروقت پہنچ کر دو گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو کے مطابق آگ شاٹ سرکٹ کے باعث لگی اور آگ نچلی سطح کی تھی۔ پولیس اسٹیشن میں موجود گراونڈ فلور میں محرر روم اور وائرلیس روم جل گئے۔ عمارت میں موجود اہم ریکارڈ، ایف آئی آر رجسٹرز اور سرکاری اسلحہ جل گیا جبکہ مال خانہ میں لاکھوں مالیت کا مال مسروقہ اور ریکارڈ جل کر راکھ ہو گیا تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ جل جانے والے ریکارڈ میں سانحہ ماڈل ٹاون کیس کا ریکارڈ بھی شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :