پی ایس ایکس میں مندی کا رجحان

انڈیکس 266.15 پوائنٹس کی کمی سے 40237.53 پوائنٹس پر بند حجم میں 73 کروڑ 58 لاکھ 28 ہزار 740 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 84 لاکھ 28 ہزار 240 حصص کی تیزی رہی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں مندی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس 266.15 پوائنٹس کی کمی سے 40237.53 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں 42 ارب 42 کروڑ 78 لاکھ 39 ہزار 613 روپے کی کمی رونمائ ہوئی تاہم تجارتی حجم میں 73 کروڑ 58 لاکھ 28 ہزار 740 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح خرید و فروخت میں بھی 84 لاکھ 28 ہزار 240 حصص کی تیزی رہی۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں حصص کی فروخت کے دبائو کے باعث مندی کا رجحان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 266.15 پوائنٹس کی کمی سے 40237.53 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 154.62 پوائنٹس کی مندی سے 20326 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 110.72 پوائنٹس کی کمی رونمائ ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں 359.61 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

حصص کی خرید و فرخت میں اتار چرھائو کے باعث بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 94.52 پوائنٹس کی کمی سے 15211.38 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 89.50 پوائنٹس کے اضافے سے 17333.42 پوائنٹس پر بند ہوا۔ پی ایس ایکس - کے ایم آئی انڈیکس 92.80 پوائنٹس کی کمی سے 20082.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 395 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 73 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 306 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی، 16 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

سب سے زیادہ تیزی یونی لیور فوڈز ایکس ڈی کے حصص کی قیمت میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 240 روپے کے اضافے سے 6800 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح نیسلے پاکستان کے حصص کی سودے بھی 101 روپے کی تیزی سے 13000 روپے پر بند ہوئے۔ سب سے زیادہ مندی سانوفیل ایونٹس اور ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ سانوفیل ایونٹس کے حصص کی قیمت 81.55 روپے کی مندی سے 1549.45 روپے اور ویتھ پاک لمیٹڈ ایکس ڈی کے حصص کی قیمت بھی 45 روپے کی کمی سے 1635 روپے رہ گئی۔

سب سے زیادہ کاروبار کے الیکٹرک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 1 کروڑ 35 لاکھ 13 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 6.29 روپے سے شروع ہو کر 6.30 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آ ر جی پاکستان لمیٹڈ کے 82 لاکھ 14 ہزار 500 حصص کے سودے 34.38 روپے سے شروع ہو کر 33.34 روپے پر بند ہوئے۔ مجموعی طور پر 13 کروڑ 79 لاکھ 91 ہزار 430 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 6 ارب 12 کروڑ 75 لاکھ 11 ہزار 337 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 84 کھرب 54 ارب 34 کروڑ 12 لاکھ 55 ہزار 645 روپے سے کم ہو کر 84 کھرب 11 ارب 91 کروڑ 34 لاکھ 26 ہزار 32 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 104 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 27 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 3 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 4 کروڑ 23 لاکھ 8 ہزار 500 حصص کا کاروبار ہوا۔۔

متعلقہ عنوان :