اسلام آباد،علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کاماس کمیونکیشن ا ور دیگر پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:07

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ایم ایس سی) ماس کمیونکیشن( ا ور دیگر پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ دیگر پروگرامز میں ایم ایس سی )معاشیات ( ،ْ ایم ایس سی )ویمن سٹڈیز(،ْ ایم ایس سی )سوشیالوجی(،ْ ایم ایس سی )انوائرمنٹل ڈیزائن(،ْ ایم اے )تاریخ(،ْ ایم اے )اسلامیات(،ْ ایم اے )عربیک(،ْ ایم ایل آئی ایس ،ْ ایم اے )ایجوکیشنل پلاننگ اینڈ مینجمنٹ(اور ایم اے )سپیشل ایجوکیشن(شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ان تمام پروگرامز کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کردی گئی ہیں اور رزلٹ کارڈ طلبہ و طالبات کو بذریعہ ڈاک ارسال کی جارہی ہیں۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی خصوصی ہدایات پر یونیورسٹی نے پورے امتحانی نظام کو اپ گریڈ کردیا ہے اور نتائج مقررہ شیڈول سے پہلے آئوٹ ہورہے ہیں ۔ سمسٹر خزاں 2017ء کے میٹرک تا ماسٹر سطح تک کے پروگرامز کے داخلوں کی آخری تاریخ 23۔اکتوبر ہے۔ تمام پروگرامز کے داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔۔۔۔

متعلقہ عنوان :