بورے والا،قومی اخبارات میںخبروں کی اشاعت پر محکمہ تعلیم اور پولیس سکول میں پہنچ گئے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:06

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) قومی اخبارات میںخبروں کی اشاعت پر محکمہ تعلیم اور پولیس سکول میں پہنچ گئے 6روز سے بگڑے نوجوانوں کے خوف سے گھر میں بیٹھی طالبات سرکاری گاڑیوں میں بٹھا کر سکول پہنچایاتھانہ صدر پولیس کے ایس ایچ او کی ہٹ دھرمی سے طالبات کو تحفظ نہ مل سکا تفصیلات کے مطابق نواحی چک 443ای بی بھٹو کالونی میں زیر تعلیم بیسیوں طالبات جو کہ مقامی با اثر اوباش نوجوانوں کی غیر شائستہ حرکتوں کے ہاتھوں تنگ تھیں بچیوں کے والدین نے جب ان غنڈوں کو حرکات سے روکنے کی کوشش کی تو غنڈوں نے مسلح ہو کر والدین اور رشتہ داروں کو زدوکوب کیا کلہاڑیوں سے وار کر کے ا نہیں زخمی کر دیا6روز قبل وقوعہ کی اطلاع تھانہ صدر پولیس کو تحریری طور پر کر دی گئی مگر ایس ایچ او ملزما ن سے ساز باز ہو گیا جس کی وجہ سے کوئی کاروائی نہ ہو سکی اور بچیاں تعلیم چھوڑ کر خوف سے اپنے گھر بیٹھ گئیں واقعہ کی خبر پا کرمیڈیا کی ٹیم سکول میں گئی تو اہل علاقہ نے وقوعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ارباب اختیار سے انصاف کی اپیل کی خبریں پڑھ کر محکمہ تعلیم کی ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر عابدہ اسلام پولیس کے ہمراہ سکول میں پہنچ گئی بچیوں کو سکول میں لانے کے لئے گھروں میں جا کر والدین کو تحفظ فراہم کرنے کا وعدہ کیا جس پر والدین اپنی بچیوں کو سکول میں بھیجنے پر رضامند ہو گئے بچیوں کو پولیس کی گاڑیوں میں سیکورٹی فراہم کر کے سکول لایا گیا ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر نے والدین کو یقین دہانی کروائی کہ آئندہ انہیں پولیس کی مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی اہل علاقہ کے نمائندہ افراد ولی محمد سندھی،زاہد حسین،رفاقت علی،محمد آصف،خرم شہزاد،محمد وسیم،محمد افتخار،ولی محمد،محمد ارشد سندھی،رانا عبدالجبار و دیگر نے صحافیوں کا شکریہ ادا کیا ڈی پی او وہاڑی عمر سعید ملک نے خبروں پر نوٹس لیتے ہوئے طالبات کو حراساں کر کے تعلیم کے زیور سے محروم رکھنے والے ملزما ن نعیم ،شکیل ،عظیم ،راشد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف زیر دفعہ A3.l21مقدمہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہی#

متعلقہ عنوان :