جنوبی وزیرستان،آپریشن راہ نجات کے متاثرین کو تباہ شدہ مکانات کے چیک 20اکتوبر تک تقسیم کئے جائیں گے

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:04

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) جنوبی وزیرستان کے آپریشن راہ نجات کے متاثرین کو تباہ شدہ مکانات کے چیک 18اکتوبر سے لیکر 20اکتوبر تک تقسیم کئے جائیں گے۔چیکوں کی تقسیم پولیٹیکل کمپاؤنڈ جنوبی وزیرستان ٹانک کے جرگہ ہال میں کی جائے گی۔چیک تحصیل لدھا ،کانی گرم ،مکین اور تحصیل سراروغہ سے تعلق رکھنے والے ان متاثرین کو چیک دئے جائیں گے۔

جن کے چیک پہلے رہ گئے تھے۔مکمل تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو چار لاکھ روپے اور جزوی تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کے چیک دئے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار جنوبی وزیرستان لدھا سب ڈویژن کے اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ محمد نائب الدین داوڑ نے میڈیا سے باتچیت کرتے ہوئے کیا ۔اے پی اے کا کہناتھا کہ پاک فوج اور پولیٹیکل انتظامیہ جنوبی وزیرستان کے دور دراز علاقوں میں جہاں موسم سرما میں برف باری ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

ان علاقوں میں تباہ شدہ مکانات کے سروے بھی شروع کئے گئے ہیں۔تاکہ برف باری سے پہلے ہی ان علاقوں کے سروے مکمل کئے جاسکیں۔سروے کے لئے ٹیمیں تشکیل دئے گئے ہیں۔جن میں پاک فوج ،پولیٹیکل انتظامیہ ،قبائلی ملکان ،محکمہ بلڈنگ کے انجنئیرز وغیرہ شامل ہیں۔یہ ٹیمیں تباہ شدہ مکان کا موقع پر جائزہ لیتے ہیں۔اور متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہیں۔جس کے تحت مکمل تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو چار لاکھ روپے جبکہ جزوی تباہ شدہ مکانات کے مالکان کو ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے کا فارم موقع پر پر کیا جا تاہے۔

متعلقہ عنوان :