صوبہ بھر میںسکول کینٹینوں کی چیکنگ ،کاربونیٹیڈ اورکولا ڈرنکس کی عدم دستیابی پراظہار اطمینان
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی صوبہ بھر 512سکولوں کی چیکنگ ،لاہور کے 188سکول چیک کیے گئے متعدد فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، ناقص صفائی کے ناقص انتظامات ، فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی پر جرمانے، وارننگ نوٹس
جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:04
(جاری ہے)
اس موقع پرڈائریکٹر آپریشنز رافعہ حیدر کا کہنا تھا سکولوں اور مدرسوں میں کاربونیٹڈ، کولا اور انرجی ڈرنکس پابندی پر عمل درآمد جاری ہے۔
سکولوں اور دینی مدارس میں تعلیم حاصل کرنے والے بچے ہمارے ملک کا اثاثہ اور قوم کا مستقبل ہیں۔ ملک کے اس مستقبل کی صحت کو یقینی بنانے اور وزیر اعلی پنجاب کے صحت مند پنجاب کے مشن کو مستقل مزاجی سے آگے بڑھایا جا رہاہے ۔مدارس کے طلباء کو صحت مند خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے انتظامیہ کا تعاون قابل ستائش ہے۔مزید کاروائیواں میں قائداعظم انڈسٹریل ایریا میںمعروف مینوفیکچرنگ یونٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات اور فوڈ لائسنس نہ ہونے پرسیل کر دیا گیا۔کریم بلاک میں واقع الخیر کھڈا چکن بروسٹ کو1,000/-، پیزا21کو4,500/-، کشمیر نان شاپ کو 5,00/-، ڈوسے بیکرزاینڈسویٹس کو6,000/-اورگورمے سویٹ اینڈبیکرزکو2,000/-کے جرمانے عائدکئے گئے۔ جرمانے نا مناسب صفائی کے انتظامات، فوڈ لائسنس کی عدم موجودگی،کیڑے مکوڑوںکی موجودگی ، میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی اور پہلے سے دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے پرکیے گئے۔ قصور ڈسٹرکٹ میں کاروائی کرتے ہوئے اسلم سویٹس کو غیر معیاری اشیاء کی فروخت اور صفائی کے نا مناسب انتظامات پرجرمانہ جبکہ حاجی سویٹس سے 400 گرام نان فوڈ گریڈ کلر قبضے میں لے کر موقع پر تلف کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اصولی جدوجہد سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے، عمران خان
-
اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن 6 مئی تک معطل
-
وزارت اعلیٰ کی کرسی آسان نہیں تھی‘ آگ کے دریا سے گزر کر یہاں پہنچنا پڑا، مریم نواز
-
حکومت اپوزیشن مذاکرات، پبلک اکاؤنٹس و دیگر کمیٹیوں کی تشکیل کا فارمولا طے پانے کا امکان
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.