ویلج کونسل ناظمین اتحاد درگئی کا اجلاس، غیر ترقیاتی فنڈ2016کی عدم ادائیگی وترقیاتی فنڈز میں کٹوتی پراحتجاج کا اعلان کردیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:03

درگئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء)ویلج کونسل ناظمین اتحاد درگئی کا اجلاس۔ غیر ترقیاتی فنڈ2016کی عدم ادائیگی اور سالانہ ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی پراحتجاج کا اعلان ۔ ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کی آڑ میںخیبر پختون خوا کے بلدیاتی نظام ناکام بنانے کے خلاف سازشی کی جارہی ہیں ۔ صوبائی وزیر بلدیات سے مستعفی ہونے کا پر زور مطالبہ تفصیلات کے مطابق : ویلج کونسل ناظمین اتحاد تحصیل درگئی نے غیر ترقیاتی فنڈ2016کی عدم ادائیگی اور سالانہ ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی پراحتجاج کا اعلان کرتے ہوئے خیبر پختون خوا کے صوبائی وزیر بلدیات سے مستعفی ہونے کا پر زور مطالبہ کیا ہے ۔

اس سلسلے میںدرگئی میں ویلج کونسل ناظمین اتحاد کا اجلاس زیر صدارت صدر شمشیر علی خان منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ویلج کونسل ناظمین اتحاد کے جنرل سکرٹڑی عمر صدیق ، ناظم ویلج کونسل خارکئی مکرم شاہ ، قالدرہ پیر حجاب خان ، ویلج کونسل ناظمین نصیر احمد ،غلام حبیب خان ، بہرام خان ، عالمزیب خان ، رجب گل ، سلیمان خان ، انجنیئر عمر وہاب خان اور دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کی آڑ میںخیبر پختون خوا کے بلدیاتی نظام ناکام بنانے کے خلاف سازشی کی جارہی ہیں۔

ایک جانب اگر صوبائی حکومت بلدیاتی نظام ناکام بنانے کے لئے تا حال غیر ترقیاتی فنڈ 2016تک کی ادائیگی میں تاخیری حربے استعمال کررہی ہے تو دوسری جانب ترقیاتی فنڈز میں بھی دوسری بار کٹوتی کی گئی جو نا انصافی ہے اور اس کے خلاف ویلج کونسل ناظمین تحصیل درگئی خاموش نہیں رہیں گے۔ اجلاس میں غیر ترقیاتی فنڈ2016کی عدم ادائیگی اور سالانہ ترقیاتی فنڈز میں کٹوتی کو صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات خیبر پختون خوا سے فوری مستعفی ہوجانے، ترقیاتی فنڈز میں کتوتی واپس لینے اور خصوصی طور پر غیر ترقیاتی فنڈز 2016کی فوری ادائیگی کے پر زور مطالبات کئے گئے ۔

اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے صدر شمشیر علی خان ، عمر صدیق اور دیگر ناظمین نے کہا کہ ایک جانب ویلج کونسلوں کے دفاتر کرائے پر لئے گئے ہیں جن کے کرایہ جات اور دفتری امور کے اخراجات ان کے دسترس سے باہر ہوتے جارہے ہیں تو دوسری جانب انکے متعلقہ ویلج کونسلوں میں درکار ترقیاتی منصوبوں کے لئے ترقیاتی فنڈز ناکافی ہیں۔ اجلاس میں ویلج کونسل ناظمین نے اس سلسلے میں احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجی لائحہ عمل بھی مرتب کرلیا گیا اور واضح کیا گیا کہ اگر صوبائی حکومت خیبر پختون خوا نے ترقیاتی بجٹ میں کتوتی واپس نہ لی اورگذشتہ سال کے غیر ترقیاتی اخراجات کے مد میں درکار فنڈ فوری طور پر ریلیز نہ کیا تو ویلج کونسل ناظمین اور تمام بلدیاتی ممبران ویلج کونسلوں کو تالے لگا کر عوام کے ہمراہ احتجاجی تحریک کا آغاز کرلیں گے جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ ذمہ داروں پر عائد ہوگی۔