تخت بھائی، تاجروں کے دو گروپوں میں تصادم کے بعد جرگہ ممبران نے صلح کرا دی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 22:03

تخت بھائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) گزشتہ روز تخت بھائی میں تاجروں کے دو گروپوں میں تصادم کے بعد جرگہ ممبران نے صلح کرا دی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی عون حیدر گوندل کا ناجائز تجاوزات اور دکانوں کی حد بندی کے تنازعے پر تاجروں کے دو گروپوں حاجی معز اللہ خان گروپ اور حاجی محمد طارق گروپ کے درمیان تصادم ہو گیا تھا جس میں دونوں گروپوں کا ایک ایک فرد زخمی ہو گیا تھا، جس کے بعد معززین علاقہ نے صلح کے لیے کوششیں شروع کر دیں جو رنگ لے آئیں اور جمعرات کے روز سابقہ ایم پی اے میاں نادر شاہ، سینئر قانون دان حاجی فرید خان ایڈوکیٹ، وی سی ناظم میاں نصر اللہ، سینئر صحافی مسلم صابر، پریس کلب تخت بھائی کے جنرل سیکرٹری اکبر خان یوسفزئی، حاجی اکبر علی، حاجی نادر خان، علامہ محمد صدیق، مولانا اشتیاق احمد، حاجی تاج محمد، حاجی عالم زیب اور دیگر معززین علاقہ نے فریقین میں صلح کرادی، دونوں فریقین نے بہ رضا الٰہی ایک دوسرے کو معاف کر کے گلے لگا کر آئندہ بھائیوں کی طرح رہنے کا عہد کیا ۔

متعلقہ عنوان :