این اے 4 میں باچا خان بابا کے پیروکاروں کا مقابلہ مرکزی و صوبائی حکومتوں سے ہو رہا ہے ،

.ٹرانسفارمرز وگیس پائپ سیاسی رشوت کے طورپر استعمال ہو رہے ہیں ، عوام 26اکتوبر کو حلقے کو فراموش کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے صوبائی جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی سردار حسین بابک کا انتخابی جلسہ عام سے خطاب

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سردار حسین بابک نے کہا ہے کہ این اے 4 میں باچا خان بابا کے پیروکاروں کا مقابلہ مرکزی و صوبائی حکومتوں سے ہو رہا ہے ایک طرف ٹرانسفارمرز اور گیس کے پائپ سیاسی رشوت کے طورپر استعمال ہو رہے ہیں جبکہ دوسری جانب پختونوں کی بقا اور حقوق کی محافظ جماعت اے این پی میدان میں ہے ، اے این پی بھاری اکثریت سے جیتے گی اور عوام 26اکتوبر کو حلقے کو فراموش کرنے والوں کو مسترد کر دیں گے۔

وہ جمعرات کو این اے 4ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران بڈھ بیر میں بڑے انتخابی جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایمل ولی خان اور اے این پی کے امیدوار خوشدل خان ایڈوکیٹ نے بھی جلسہ سے خطاب کیا،سردار حسین بابک نے کہا کہ این ای4اے این پی کا گڑھ ہے اور تاریخی پس منظر یہی بتاتا ہے کہ یہ سیٹ ہمیشہ سے اے این پی کی رہی ہے،این ای4میں پارٹی کی تمام تنظیموں اور صاحب الرائے مشران کو حلقے میں جاری اتخابی مہم پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ایک جانب حکومتی مشینری اور سرکاری وسائل اس حلقے کے عوام کو لبھانے کیلئے موجود ہیںاور دوسری جانب باچا خان بابا کے سپاہی میدان میں کھڑے ہیں ، انہوں نے کہا کہ جیت ہمیشہ حق کی ہوتی ہے اور این ای4میں بھی کامیابی باچا خان بابا کے سپاہیوں کی ہو گی،انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں فتح آئندہ عام انتخابات پر گہرے اثرات ڈالے گا، انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی ناکامی اور مرکزی حکومت کی صوبے کے ساتھ زیادتی کو عوام مسترد کر دینگے اور عوام کے حقوق کی محافظ اور ان کی بقا کی جنگ لڑنے والی جماعت اے این پی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی، انہوں نے کہا کہ اے این پی نے نا مساعد حالات کے باوجود عوام کی خدمت کی ہے جس کی پوری دنیا معترف ہے اور اس بات کا واضح ثبوت روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی شمولیتیں ہیں ،ایمل ولی خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ26اکوبر اے این پی کی کامیابی کا دن ہو گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پختونوں کی ترقی کا راز ان کے اتحاد و اتفاق میں مضمر ہے،انہوں نے کہا کہ آج ہمیں جن مشکلات اور آزمائشوں کا سامنا ہے ان کا مقابلہ اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ تمام پختونوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر قومی مفاد میں سوچنا ہوگا ، انہوں نے کہا کہ این ای4کا ضمنی الیکشن آئندہ عام انتخابات کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ خوشدل خان اے این پی کے امیدوار ہیں اور عوام اپنے حقوق کے تحفظ کیلئے لالٹین کو اپنا قیمتی ووٹ دے کرکا میاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ مرکزی و صوبائی حکومت نے چار سال تک این ای4کو نظر انداز کئے رکھا ،عمران خان پختونوں کی قیمت پر پنجاب کی سیاست کرتے رہے اور تخت اسلام آباد کیلئے خیبر پختونخوا کے عوام اور وسائل کو لوٹا گیا ، لیکن اب جبکہ ضمنی الیکشن آیا تو پنجاب سے مایوس عناصر نے پھر خیبر پختونخوا کے عوام کو دھوکہ دینے کی ٹھان لی، تاہم عوام باشعور ہو چکے ہیں اور وہ جھوٹے وعدے کرنے والوں کو جان چکے ہیں،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے گزشتہ چار سال میں خیبر پختونخوا کا حلیہ بگاڑ دیا ہے، اور جتنے قرضے اس حکومت نے لئے ہیں صوبے کی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی ۔

انہوں نے کہا کہ 26اکتو بر کا سورض اے این پی کی کامیابی کی نوید لے کر طلوع ہو گا۔