ملک بچانا ہے تو فوج کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے،صاحبزادہ حامد رضا

ر ظفراللہ جمالی نے ن لیگ سے مستعفی ہو کر غیرت کا ثبوت دیا ہے،چیئرمین سنی اتحاد کونسل

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:33

ملک بچانا ہے تو فوج کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے،صاحبزادہ حامد رضا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ملک بچانا ہے تو فوج کو سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ میر ظفراللہ جمالی نے ن لیگ سے مستعفی ہو کر غیرت کا ثبوت دیا ہے۔ ایل این جی معاہدہ میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی بنائی جائے۔ سینٹ میں نااہل شخص کے پارٹی صدر بننے کے خلاف قرارداد کی منظوری خوش آئند ہے۔

پنجاب حکومت نابینا افراد کے مطالبات پورے کرے۔ موجودہ جمہوریت بادشاہت کی بدترین شکل ہے۔ قادیانیوں کے حق میں بیان دینے پر رانا ثنائاللہ کو برطرف کیا جائے۔ صوبائی وزیر قانون قادیانیوں کی ہمدردی سے باز آ جائیں۔ رانا ثنائاللہ کے غیرذمہ دارانہ خیالات سے مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامعہ علمیہ میں سنی یوتھ ونگ کے تنظیمی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ نواز شریف کی طرح عدالت سے سزا پانے والا ہر شخص عدلیہ کے خلاف محاذ آرائی شروع کر دے تو ملک اور عدلیہ کیسے چلے گی۔ حدیبیہ پیپرز کیس سارے شریف خاندان کی سیاست کا خاتمہ کر دے گا۔ جے آئی ٹی کا والیم دس منظر عام پہ آنا چایئے تاکہ قوم شریف خاندان کے کرتوتوں سے آگاہ ہو سکے۔ نااہل حکومت نے چار سالوں میں پی آئی اے کو بحال کرنے کی بجائے مذید بدحال کر دیا ہے۔ چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ خواجہ آصف امریکہ کو مشترکہ آپریشن کی پیشکش کی وضاحت کریں۔ آمریت کی پیداوار ن لیگ کو آمریت کے خلاف باتیں کرنا زیب نہیں دیتا۔ ختم نبوت کا حلف نامہ تبدیل کرنے کے سازشی کرداروں کو بچانے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر نکلیں گے۔