جیل میں آسیہ اندرابی کو علاج معالجے کی سہولت سے محروم رکھا جارہا ہے ،

دختران ملت سرینگر سے جموںکی جیل منتقلی کے بعد ان کے دمہ کا مرض شدت اختیار کر گیا ہے ،زندگی کو خطرہ لاحق ہے ، ناہیدہ نسرین

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:31

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیرمیںدختران ملت نے کہاہے کہ انتظامیہ جموں کی جیل میں غیر قانونی طورپر نظربند پارٹی کی سربراہ آسیہ اندرابی کو مسلسل علاج معالجے کی سہولتوں سے محروم رکھ رہی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اسے آسیہ اندرابی کے دوران حراست قتل کا منصوبہ قراردیا۔

انہوںنے کہاکہ انہیں 26 اپریل کو گھر میں نظربند کرنے کے بعد کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت جموںکی امپھالہ جیل منتقل کردیاگیاتھا۔ انہوںنے کہاکہ آسیہ اندرابی دمہ سمیت مختلف عارضوں میں مبتلا ہیں اور غیر قانونی نظربندی کے دوران مئی میں انہیں علاج معالجے کیلئے پولیس ہسپتال لے جایاگیا تھا تاہم علاج معالجہ مکمل ہونے سے قبل ہی انہیں جموں کی جیل منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ناہیدہ نسرین نے کہاکہ جیل میں علاج معالجے کی سہولتوں کی عدم فراہم سے انکی صحت تیزی سے گررہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ سرینگر سے جموںکی جیل منتقلی کے بعد ان کے دمہ کا مرض شدت اختیار کر گیا ہے اور علاج معالجے کی سہولتوں کی عدم فراہم سے انکی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔ انہوںنے کٹھ پتلی انتظامیہ کو خبردار کیاکہ اگر آسیہ اندارابی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیاتو اس کے سنگین نتائج سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :