حریت فورم کی طرف سے میر واعظ کی مسلسل نظربندی کی شدید مذمت

جارحانہ حربوں سے میر واعظ ،کشمیرکے حریت پسند عوام کو اپنے جائز موقف سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا، ترجمان حریت فورم

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:30

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیرمیںمیر واعظ عمر فاروق کی سربراہی میں قائم حریت فورم نے میر واعظ عمر فاروق کی مسلسل گھرمیں نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حریت رہنماء کی مسلسل گھر میں نظربندی اور انکی دینی اور سیاسی سرگرمیوں قدغن عائد کرنا کٹھ پتلی انتظامیہ کا معمول بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت فورم ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ اس طرح کے جارحانہ حربوں سے میر واعظ اور نہ ہی کشمیرکے حریت پسند عوام کو اپنے جائز موقف سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا۔

انہوںنے حریت رہنماء مختار احمد وازہ کی مسلسل تھانہ صدر اسلام آباد میں نظربندی کی بھی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مختلف عارضوں میں مبتلا حریت رہنماء کی صحت دوران حراست تیزی سے گررہی ہے ۔حریت ترجمان نے گزشتہ روز بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں شوپیاں اور حاجن میں شہید ہونیوالے کشمیری نوجوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ۔انہوںنے کہا کہ لان قربانیوں کی بدولت مسئلہ کشمیر کی حساسیت کو پوری دنیا میں تسلیم کیا جارہا ہے اور اس مسئلہ کے منصفانہ حل کو پورے خطے کے دائمی امن اور استحکام کیلئے ناگزیر سمجھا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :