ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی امریکہ سے تعلق رکھنے والے خاندان کی بازیابی میں پاکستانی حکومت ..
تازہ ترین : 1
ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی امریکہ سے تعلق رکھنے والے خاندان کی بازیابی میں ..

ڈونلڈ ٹرمپ کی شمالی امریکہ سے تعلق رکھنے والے خاندان کی بازیابی میں پاکستانی حکومت کی مدد کی تعریف

مغوی خاندان کے افراد کی بازیابی ہمارے ملک کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں ایک مثبت لمحہ ہے ،ْ امریکی صدر کا بیان

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی امریکہ سے تعلق رکھنے والے خاندان کی بازیابی میں پاکستانی حکومت کی مدد کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ یہ ہمارے ملک کے پاکستان کے ساتھ تعلقات میں ایک مثبت لمحہ ہے ۔جمعرات کو جاری بیان میں ایک امریکی صدرنے کہاکہ مغوی خاندان کی بازیابی اس بات کی علامت ہے کہ پاکستان خطے کی سکیورٹی کیلئے امریکہ کی ڈو مور کی خواہش کا احترام کررہا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 2012میں افغانستان سے یرغمال بنائے گئے غیر ملکی خاندان کو امریکی انٹیلی جنس شیئرنگ کے بعد بحفاظت بازیاب کرالیا ۔امریکی حکام کی جانب سے پاکستان کو بتایا گیا تھا کہ یرغمال بنائے گئے افراد کو کرم ایجنسی سرحد کے راستے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق بازیاب کرائے گئے افراد میں ایک کینیڈین شہری ،ْ اس کی امریکی بیوی اور ان کے تین بچے شامل ہیں ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 21:27:02

اپنی رائے کا اظہار کریں