لاہور،فرانسیسی پولیس کے وفد کی آئی جی پولیس عارف نواز سے ملاقات

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:22

لاہور،فرانسیسی پولیس کے وفد کی آئی جی پولیس عارف نواز سے ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) فرانسیسی پولیس کے وفد نے گزشتہ روز آئی جی پولیس پنجاب کے دفاتر کا دورہ کیا اور آئی جی پولیس پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز سے ملاقات کی ملاقات میں فرانسیسی پولیس کے وفد نے پنجاب میں دہشتگردی کیخلاف کی جانے والی پنجاب پولیس کی کوششوں اور دی جانے والی قربانیوں کو سراہا اس موقع پر آئی جی پولیس پنجاب نے مہمان وفد کو پولیس کی کارکردگی پولیس کے شعبہ آ ئی ٹی اور انسپکشن سمیت پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں مکمل بریفنگ دی ملاقات کے اختتام پر آئی جی پولیس پنجاب نے مہمان وفد کے ارکان میں اعزازی شیلڈ ز تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :