لاہور،پاکستان تحریک لبیک نے ختم نبوت لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

مارچ 6 نومبر کو مارچ 6 نومبر کو لاہور سے براستہ اسلام آباد روانہ ہوگا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک لبیک نے ختم نبوت لانگ مارچ کا اعلان کر دیا جس کے مطابق لانگ مارچ 6 نومبر کو کیا جائیگا جو لاہور سے براستہ اسلام آباد روانہ ہوگا مارچ کے راستے میںلاہور اور اسلام آباد کے درمیان مختلف شہروں میں ختم نبوت لانگ مارچ کا پرتپاک استقبال کیا جائیگا تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی زیر قیادت منعقد کئے جانے والے اس لانگ مارچ میں ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ لبیک یارسول ؐ قیادت نے لانگ کے روٹ و انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی ہیں اور تیاریاں شروع کر دی ہیں ترجمان کے مطابق لاہور سے اسلام آباد تک نکالا جانے والا لانگ مارچ پرامن ہوگا جس میں حکومت کی جانب سے ختم نبوت کی ترمیم کو ختم کرنے کے اقدام کیخلاف احتجاج ہے۔