بونیر قومی میلہ جمعہ 13 اکتوبرکو شہیدہ سرچغرزئی بونیر میں شروع ہوگا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)سہ روزہ بونیر قومی میلہ جمعہ 13 اکتوبر سے سیا حتی مقام شہیدہ سرچغرزئی بونیر میںضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام شروع ہوکر 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ڈپٹی کمشنر بونیرظریف المعانی میلے کے انتظامات اورسرگرمیوں کی نگرانی کریںگے۔ میلے کے انعقاد کے مقاصد پرروشنی ڈالتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ظریف المعانی نے کہا ہے کہ کہ میلے کا مقصد بونیرکی ثقافت،روایات ،قدرتی وسائل اورسیاحت کے فروغ کے ساتھ مقامی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اورنوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرناہے۔

تفصیلات کے مطابق 13 اکتوبر کو 10 بجے صبح میلے کاآغاز ہوگاجبکہ 12 بجے رسہ کشی کے مقابلے ہوںگے۔ اسی طرح 2 بجے والی بال میچ اور6 بجے شام آتش بازی کامظاہرہ ہوگا۔

(جاری ہے)

میلے کے دوسرے دن 10 بجے صبح سکولوں کے بچوں کے لئے سٹیج پروگرام ہوگا جس میںبونیر بھر کے سکولوں کے طلبا اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرینگے جبکہ اسی دن موخہ، کبڈی، سخے کے علاقائی والی بال اوررسہ کشی کے مقابلے ہونگے۔ اسی دن شام کو مشاعرہ کااہتمام بھی ہوگا۔ بونیر قومی میلے کے تیسرے اورآخری دن مقامی کھیلوں موخہ، کبڈی ،سخے سمیت والی بال اوررسہ کشی کے فائنل مقابلے ہونگے۔ اسی دن 2بجے میلے کا اختتامی پروگرام ہوگا اور مختلف مقابلوںمیںنمایاں پوزیشن لینے والی ٹیموں اورباصلاحیت نوجوانوں کوانعامات دیئے جائینگی