بینک آف خیبر کی ایم ڈی کی تقرری دو ہفتے گزرنے کے باوجود نہ ہو سکی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:19

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)بینک آف خیبر کی ایم ڈی کی تقرری دو ہفتے گزرنے کے باوجود نہ ہو سکی اور بینک بغیر ایم ڈی کے دو ہفتوں سے کام کر رہا ہے سابق ایم ڈی شمس القیوم کی یکم اکتوبر کو سبکدوش ہونے کے بعد تاحال نئے قائم مقام ایم ڈی کی تقرری نہ ہو سکی نئے ایم ڈی کے لئے سینئر افسران پر مشتمل سمری صوبائی وزیر خزانہ کو ارسال کی گئی تھی محکمہ خزانہ کی جانب سے چار افسران پر سمری سیکرٹری خزانہ اور صوبائی وزیر خزانہ کو ارسال کی تھی جس کی منظوری تاحال نہیں دی گئی ہے قائم مقام ایم ڈی بینک آف خیبر کے معاملے پر بینک کے بعض سینئر افسران نے اپنے تحفظات کااظہار کیا تھا جس کے بعد نئے قائم مقام ایم ڈی کی تقرری تاحال نہیں کی گئی ہے سابق ایم ڈی نے صوبائی وزیر خزانہ کے خلاف اشتہار بھی چھاپہ تھا اور صوبائی حکومت نے اسے شوکاز نوٹس بھی جاری کیا تھا تاہم بعدازاں شوکاز نوٹس صوبائی حکومت کی جانب سے واپس لے لیا ہی