مخالفین ذہین نشین کرلیں سیاست کے 101گُر جانتاہوں، شہباز شریف
تازہ ترین : 1
مخالفین ذہین نشین کرلیں سیاست کے 101گُر جانتاہوں، شہباز شریف

مخالفین ذہین نشین کرلیں سیاست کے 101گُر جانتاہوں، شہباز شریف

ہم پہلے کسی کو کچھ نہیں کہتے باز نہ آنے والے کو کچھ نہ کچھ سبق تو دینا پڑتاہے ، وزیراعلیٰ کا سانگلہ ہل نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہاہے کہ مخالفین ذہین نشین کرلیں سیاست کے 101گُر جانتاہوں ہم پہلے کسی کو کچھ نہیں کہتے باز نہ آنے والے کو کچھ نہ کچھ سبق تو دینا پڑتاہے ،یہ حقیقت ہے جو تڑپنا جانتاہووہ تڑپانا بھی جانتاہے ،الزامات اور جھوٹ کی سیاست ہمارا شیوہ نہیں ہے ملکی استحقام اور عوامی خدمت ہمارا مشن ہے ،وہ پاکستان مسلم لیگ ن سانگلہ ہل کے رہنما ملک محمد حنیف کی قیادت میں ملنے والے وفد سے بات چیت کررہے تھے انہوں نے مزید کہا حکومت کے ہرکام میں بے جا طور پر رکاوٹ ڈالنا اور بلاجواز تنقید کرنا مخالفین نے وطیرہ بنا رکھاہے ، اب نیب کے نئے چیئرمین پر بھی تنقید کا ایک سلسلہ شروع کررکھاہے ملک کے اندر بدامنی پھیلانے کی سیاست کسی طرح بھی اچھا اور مناسب قدم نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے،اور ہم اپنے خلاف بنائے گئے کیسوں کا بھی ہرلحاظ سے سامنا کریں گے ،کسی کو بھی ان کیسوں کے متعلق بے جا بحث کرنا اچھا نہیں ،پہلے انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے ،میاں محمد نواز شریف کے دورِ حکومت میں مکمل ہونے والے ملک و قوم کے مفادات کے منصوبے پاکستان کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مخالفین نے پہلے موٹروے پھر میٹرو بس پر خوب تنقید کی تھی لیکن آج ملک بھر کے لاکھوں عوا م ان سے مستفید ہورہے ہیں اسی طرح اورنج ٹرین کا منصوبہ اور موٹرسائیکل ایمرجنسی سروس بھی پاکستان کی تاریخ میں ن لیگ کا ہی سنہری کارنامہ کی حیثیت میں یاد رہے گا ،مسلم لیگی کارکن ہمارا سرمایہ ہیں ان کے مسائل حل کرنا ہمارا فرضِ اولین ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/10/2017 - 21:18:42

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں