ترکی سائیکل ریس ، دوسرا مرحلہ بھی آئرلینڈ کے نام

سیم بینٹ دوسرے مرحلے میں پہلی، بیلجیم کے ایڈوارڈ نے دوسری پوزیشن اپنے نام کر لی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:16

ترکی سائیکل ریس ، دوسرا مرحلہ بھی آئرلینڈ کے نام
انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) ترکی سائیکل ریس کا دوسرا مرحلہ بھی آئرلینڈ کے سیم بینٹ کے نام رہا ،بلجیم کے سائیکلسٹ ایڈوارڈ نے دوسری پوزیشن پر قبضہ جمایا ۔

(جاری ہے)

ٹور آف ترکی سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکلسٹ نے خوب مہارت اور تیز رفتاری دکھائی شائقین نے من پسند کھلاڑیوں کو خوب داد دی ۔ ریس کے دوران تین سائیکلسٹ کے ٹکرانے سے ایک کھلاڑی زخمی ہوگیا ۔ریس کے دوسرے مرحلے میں بھی آئرلینڈ کے سیم بینٹ سب سے پہلے منزل پر پہنچے ۔ بلجیم کے ایڈوارڈ نے دوسری اور اٹلی کے ریکارڈو نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔۔

متعلقہ عنوان :