ہانگ کانگ سٹاکس خساروں سے بحال ہوکر اضافے کے ساتھ بند ہوگیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:15

ہانگ کانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)سرمایہ کاروں کا وال سٹریٹ پر ایک اور ریکارڈ بندش کا پیچھا کرنے اور کل چینی تجارتی اعداد وشمار جاری ہونے کے منتظر رہنے کے پیش نظر ہانگ کانگ سٹاکس گزشتہ روز کے خساروں سے بحال ہوکر اضافے کے ساتھ بند ہوگیا۔

(جاری ہے)

ہینگ سینگ انڈیکس0.24فیصد یا69.46پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ28,459.03ہوگیا۔بنچ مارک شنگھائی جامع انڈیکس0.06فیصد یا2.18پوائنٹس کی کمی کے ساتھ3,386.10ہوگیا۔شنزن جامع انڈیکس جو چین کی دوسری بڑی سٹاک ایکسچینج ہی0.15فیصد یا3.11پوائنٹس کی کمی کے ساتھ2,023.36ہوگیا۔۔