ٹوکیو سٹاکس دو دہائیوں کی بلند ترین سطح پر بند ہوگیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:15

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)وال سٹریٹ پر نئے ریکارڈز بننے اور جائزوں میں جاپان کی برسراقتدار جماعت کو انتخابات میں کامیابی ملنے کے اشارے ملنے کے پیش ٹوکیو سٹاکس جمعرات کو دو دہائیوں کی بلند ترین سطح پر بند ہوگیا جبکہ سکینڈل زدہ کو بے سٹیل کی حالت دو روزہ بھاری فروخت کے بعد قدرے بہتر ہوگئی۔

(جاری ہے)

نکی225انڈیکس جس نے گزشتہ روز21سال کی بلند ترین سطح کو چھوا تھا،0.35فیصد یا73.45پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 20,954.72پر بند ہوگیا جو اس کا مسلسل آٹھواں اضافہ ہے۔وسیع تر ٹاپکس انڈیکس0.20فیصدیا3.32پوائنٹس کے اضافے سی1,700.13رہا۔۔