یورپ کی سٹاک مارکیٹوں میں استحکام

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:15

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) وال سٹریٹ کی تازہ ترین ریکارڈ توڑ کارکردگی کے بعد سرمایہ کاروں کا کیٹالان تناؤ میں کمی آنے پر نظریں مرکوز کرنے کے پیش نظر یورپ کی سٹاک مارکیٹوں میں جمعرات کو لین دین کے آغاز میں استحکام دیکھنے میں آیا۔لندن کا بنچ مارک ایف ٹی ایس ای 100انڈیکس تقریباً0.1فیصد کی معمولی کمی کے ساتھ7529پوائنٹس ہوگیا اور پیرس سی اے سی40انڈیکس اس تناسب کی کمی کے ساتھ5358.42 پر رہا۔

(جاری ہے)

فرینکفرٹ کا ڈی اے ایکس30انڈیکس گزشتہ روز بند ہوتے وقت کی سطح کے مقابلے میں تقریباً0.1فیصد اضافے کے ساتھ12977.27 ہوگیا۔میڈرڈ کا آئی بی ای ایکس35آغاز کے تھوڑی دیر بعد10276.20 پوائنٹس پر رہا،جس میں تقریباً کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ہسپانوی انڈیکس میں گزشتہ روز1.4فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا جب کیٹالان رہنما کارلس یوئیگڈیمونٹ نے ہسپانوی حکومت کے ساتھ مذاکرات کرنے کے لئے آزادی کا اعلان معطل کردیا تھا۔ایشیائی سٹاک مارکیٹوں میں جمعرات کو دوبارہ اضافہ دیکھا گیا،جنہیں نیویارک میں ایک اور ریکارڈ ساز کارکردگی اور منافعوں کے سیزن کی جانب تیزی سے بڑھنے سے اعتماد ملا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :