شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان کی انسٹا گرام پر تصویر تنقید کی زد میں

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:12

شاہ رخ خان کی صاحبزادی  سہانا خان کی انسٹا گرام پر تصویر تنقید کی زد ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویرشیئر کی ہے جس میں ان کا چہرہ کافی سوجا ہوا نظر آرہا ہے، اس تصویر کے باعث سہانا خان سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی خوبصورت بیٹی سہانا خان نے ابھی بالی ووڈ میں قدم بھی نہیں رکھا ہے اور ابھی سے ان کا شمار بالی ووڈ کی خوبرو حسیناں میں ہونے لگا ہے، سہانا خان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جو نہ صرف ان کی سادگی اور حسن کے دیوانے ہیں بلکہ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر پسند کرنے کے ساتھ تبصرہ بھی کرتے ہیں تاہم گزشتہ روز سہانا خان کی انسٹاگرام پر جاری ہونے والی تصویرپر لوگوں کی جانب سے منفی ردعمل دیکھنے میں آیا۔

تصویر میں سہانا خان کا چہرہ کافی سوجا ہوا لگ رہا ہے جس کی وجہ سے لوگوں نے انہیں سخت تنقید کانشانہ بنایا اوران کا چہرہ،آنکھیں اور ہونٹ سوجا ہوا ہونے کی وجہ دریافت کی۔ تاہم کچھ لوگوں نے سہانا کے اس روپ کو بھی پسند کیا اور انہیں سادگی اور حسن کا پیکر قراردیا۔۔ شہانا خان نے ایسی کونسی تصویر شیئر کی جس پر انہی تنقید کا نشانہ بنایا گیا آپ بھی ملاحظہ کیجیئے۔
شاہ رخ خان کی صاحبزادی  سہانا خان کی انسٹا گرام پر تصویر تنقید کی زد ..

متعلقہ عنوان :