کرد فوج نے موصل اور کردستان کی سڑک کو بند کر دیا

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:08

بغداد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء) عراق کے نیم خود مختار علاقے کردستان کی فوج پیش مرگا نے اس بڑی شاہراہ کو بند کر دیا ہے جو شمالی عراق کے بڑے شہر موصل کو کردستان کو جوڑتی ہے۔ موصل کا کرد شہروں اربیل اور ڈہوک سے زمینی رابطہ اسی سڑک سے ہے۔

(جاری ہے)

پیش مرگا کے مطابق ان سڑکوں کو بند کرنے کی وجہ کردستان کی سرحد کے قریب عراقی فوج کی اضافی تعیناتی اور غیر معمولی سرگرمیاں ہیں۔ بغداد حکومت نے گزشتہ ماہ کردستان میں کرائے جانے والے ریفرنڈم کے بعد اپنی عسکری سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے۔ دوسری جانب عراق کی ایک عدالت نے ریفرنڈم کا انتظام کرانے والے اعلی کرد حکومتی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم جاری کر دیا ہے۔۔

متعلقہ عنوان :