امریکی ترک سفارتی کشیدگی، دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کا رابطہ

جمعرات 12 اکتوبر 2017 21:08

استنبول ، واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)امریکی ترک سفارتی کشیدگی، دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کا رابطہترک میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹِلرسن نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اولو کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی ہے۔ یہ ٹیلی فونک رابطہ بدھ گیارہ اکتوبر کو ہوا۔

(جاری ہے)

ترک چینل این ٹی وی کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے چالیس منٹ تک دونوں ملکوں کے تعلقات میں پائی جانے والی تازہ کشیدگی کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔ امریکی سفارت خانے کے ایک ترک ملازم کی گرفتاری کے بعد انقرہ اور واشنگٹن حکومتوں کے درمیان تلخی بڑھ گئی ہے۔ اس ترک ملازم کی حراست پر انقرہ میں متعین امریکی سفیر جان باس بھی اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔۔