کسی کو بھی ناجائزمنافع خوری کی اجازت نہیں دینگے ،پرائس کنٹرول کمیٹی

تمام دکاندار سرکاری نرخنامہ مناسب جگہ پر آویزا ں اور نرخ نامہ کی پابندی کریں ، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:45

نوشکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اعتدال رکھنا پرائس کنٹرول کمیٹی کی زمہ داری بنتی ہے کسی کو بھی ناجائزمنافع خوری کی اجازت نہیں دینگے ان خیالات کا اظہار پرائس کنٹرول کمیٹی کے چیئر مین اسسٹنٹ کمشنر نوشکی عبداللہ کھوسہ نے پولٹری ڈیلروں اور مرغی فروخت کرنے والے دکانداروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہب اسلام بھی ہمیں ناجائز منافع اور زخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیتا غریب عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کرینگے انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار سرکاری نرخنامہ مناسب جگہ پر آویزا کریں اور نرخ نامہ کی پابندی کریں خلاف ورزی کے مرتکب دکانداروں کے خلاف سخت کاورائی اور جرمانہ کئے جائیں گے نوشکی میں مرغی کی گوشت 230روپے فی کلو مقرر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام دکاندار صفائی کا خاص خیا ل رکھیں اور دکانوں میں جالیاں لگائیں گوشت مارکٹ میں پانی کی فراہمی اور صفائی کی صورت بہتر بنانے کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جائینگے ۔