نیشنل پارٹی کی سازشی اور مفاد پرست عناصر کی جانب سے نیشنل پارٹی کے خلاف بیان بازی کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعرات 12 اکتوبر 2017 20:45

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اکتوبر2017ء)نیشنل پارٹی کے ضلعی رہنما ماسٹرعبدالرشید مینگل نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ روز ایک سازشی اور مفاد پرست عناصر نے ایم پی اے اور نیشنل پارٹی کے خلاف بیان بازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے سازشی عناصر خود آج تک ایک غریب انسان کو سلام دینے کا گہوارہ نہیں کیا اور عوام کے نام پر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ایم پی اے اور نیشنل پارٹی کے خلاف بیان دینے میں مضروف ہے ،ایسے موسمی پرندے خاص کر اقتدار کے آخر میں بلیک میلنگ کرکے اپنے ذاتی مفادات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کی کو ششیں کرتے ہیں جوان کی بھول ہے ،انہوں نے کہاکہ مذکورہ شخص چار سالہ دور میں جتنے مراعات عوام کے نام پہ اٹھائے لیکن تمام مراعات اپنے لئے استعمال کیا ،انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی اور ایم پی اے نے تاریخ میں پہلی بار ضلع میں بلارنگ و نسل عوام کی خدمت کئیے ہیں جو قابل تحسین اقدام ہے ،انہوں نے کہا کہ سابقہ ادوار میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں ،نیشنل پارٹی کے دور اقتدار میں نوشکی میں سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر مالک بلوچ نے جو اعلانات کیا آج اس سے عوام فائدہ اٹھا رہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آنے والے دور نیشنل پارٹی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کے سامنے آینگا اور انشاء اللہ نوشکی سمیت بلوچستان کے عوام نیشنل پارٹی کو کارکردگی کی بنیاد پر سپورٹ کرینگا ،انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کے کارکنان 2018کے الیکشن کیلئے آج سے پارٹی قائدین کے حکم پر تیاریا ں شروع کرے اور پارٹی پیغام کو گھر گھر پہنچادیں ۔